ہمزاد اور جنات میں فرق
بہت سے حضرات کو ابھی تک صحیح طرح سے ہمزاد اور جنات میں فرق سمجھ نہیں آیا۔ زیادہ تراحباب سمجھتے ہیں کہ ہمزاد اور جن میں بس نام کا فرق ہے جبکہ درحقیقت یہ قدرت کی دو مختلف مخلوقات ہیں اور دو الگ قوتیں ہیں۔ جنات اور ہمزاد میں بہت فرق ہے مجھے اس سلسلے میں کافی ای میلز موصول ہوئیں جن سے میں نے اس ابہام کااندازا اور سوچا کی اس پہلو پر بھی گفتگو کی جائے لگایا اور
تخلیق ہمزاد و جنات:
میں پہلے بھی بیان
کر چکا کہ جنات کی تخلیق آگ سے ہوئی اور ہمزاد ایک روح ہے
اور روح کیسے پیدا کی گئی اس سلسلے میں علمائے کرام کی رائے لے سکتے ہیں۔ اللہ
تعالی نے حضرت آدم علیہ السلام میں اپنی طرف سے روح پھونکی
اور ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ روح توتیرے رب کے حکم سے ہے۔
:جنات اورہمزاد کی قوتیں
اسی طرح
سے ہمزاد اور جنات کی قوتوں اور
قدرت میں بھی بہت فرق ہے مثلا جنات کی رفتار ہمزاد سے بہت کم ہوتی ہے اللہ تعالی
نے جنات
کو پرواز کی قدرت عطا کی ہے مگر ہمزاد خیال کی رفتار
سے سفر طے کرتا
ہے یہی وجہ ہے وقت اور فاصلہ ہمزاد کے لیے بے معنی ہے جبکہ
جنات بہرحال وقت اور فاصلے کی قید سے بے نیاز نہیں ہیں۔
ہمزاد قوت میں بھی جنات
سے افضل ہیں
اسلئےجنات ہمزاد سے الجھنے سے کتراتے ہیں کیونکہ جنات کے لیے موت ہے جبکہ ہم ذاد کے لیے ایک خاص وقت سے پہلے موت نہیں
اس لئے عامل ہمزاد کو عامل جنات پر فضیلت اور فوقیت حاصل ہے
ہمزاد اور جنات کی عمریں:
اللہ نے جنات کو طویل
عمر بھی عطا کی ہے مگر ان کے لیے موت اور بیماری بھی پیدا کی ہے جبکہ ہمزاد کی عمر
کتنی طویل ہوتی ہے اس پر الگ سے ایک پوسٹ تحریر کی گئی ہے جس کو آپ یہاں اس بلاگ
پر پڑھ سکتے ہیں ہمزاد بیمار نہیں ہوا کرتے جبکہ
جنات بیمار ہوتے رہتے ہیں
ہمزاد اور جنات کی نسل:
ایک اور فرق یہ ہے کہ جنات کی شادیاں ہوتی ہیں وہ اولاد پیدا کرتے
ہیں جبکہ ہم زاد ایسا بھی نہیں کرسکتے اور
یہی وجہ ہے کہ ہمزاد ملاپ نہیں کرتا
ایک اور فرق یہ ہے
کہ جنات انسانوں کے ساتھ بھی ملاپ کر سکتے ہیں اور انسانوں کے ساتھ جنات کی شادیاں
بھی ہو سکتی ہیں جبکہ ہمزاد ایسا بھی نہیں کر سکتا اس سلسلے میں امام ابن تیمیہ
کا قول ہے کہ جنات کی انسانوں کے ساتھ شادی مکروہ ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر کوئی
انسان مرد، جن زادی سے شادی کرتا ہے یا کوئی جن مرد، انسان عورت سے شادی کرتا ہے
تو دونوں صورتوں میں نکاح کو امام ابن تیمیہ مکروہ قرار دیتے ہیں اسکا ذکر
ہمیں اسلام کی
معتبر کتب میں بھی ملتا
ہے مزید معلومات
آپ علمائے کرام
سے لے سکتے
ہیں۔
ہندوؤں کی معتبر کتب کے اندر جو سندورنیوں اور پریوں کے
اعمال ملتے ہیں، جنترمنتر کے عملیات، ان عملیات
میں جو سندورنیاں حاضر ہوتی ہیں وہ
بھی جسمانی ملاپ کی شرط عائد کرتی ہیں یا پھرساتھ بیوی کے طور پر رہنا پسند کرتی ہیں کیونکہ
ان کی تخلیق بھی آگ سے کی گئی ہے
اور یہ بھی
قوم جنات میں
سے ہیں۔
کسی جن کا
انسان پر عاشق ہونا
تو آپ نے سنا ہوگا لیکن کسی ہمزاد کا انسان پر عاشق ہونا آپ کبھی نہیں سنیں گے کیونک روح
اور مادے کی تخلیق میں بہت
فرق ہے اسلئےکوئی عشق نہیں
ہوا کرتا
ہمزاد اور جنات کی فطرت:
ہمزاد اپنے عامل کوجھوٹی
خبریں نہیں دیتا اورکذب سے گریز کرتا ہے جبکہ جنات اپنے عامل کو
جھوٹی اورغلط خبر بھی دیتے ہیں
جنات اپنے عامل کے
پاس ہر وقت رہنا پسند نہیں کرتے اورنہ ہی بار بار
کا بلانا پسند
کرتے ہیں کیونکہ ان کی اپنی ایک زندگی ہوتی ہے قبیلے
ہوتے ہیں اولادیں ہوتی ہیں زندگی کے رسم و رواج ہوتے ہیں اس لیے جب عامل انہیں
بلاتا ہے تو اپنی زندگی کے اہم معاملات کو چھوڑ کر حاضر ہونا ان کو سخت گراں گزرتا ہے جبکہ ہمزاد چونکہ ہمیشہ
انسان کے ساتھ رہتا ہے اس لیے اسے
اپنے عامل کا بلانا بالکل بھاری نہیں
لگتا اور وہ اس کے پاس جا کے اس کی خدمت کرکےخوشی محسوس کرتا
ہے اور کام
پورہ کر کے اجازت طلب کر کہ رخصت ھوتا ہے
امید ہے کہ جنات
اورہمزاد کے درمیان جو بنیادی فرق ہے ان
کوآپ سمجھ چکے ہوں گے۔