Tuesday, February 28, 2012

Fake Types Of Hamzad ہمزاد کی من گھڑت اقسام

                                    ہمزاد  کی  من  گھڑت  اقسام

ہمزاد کے شائقین عناصرِ اربعہ اور ہمزاد کے تعلق کو بہت قریبی سمجھتے ہیں اور کوئی بھی عمل ہو وہ مزاج کے مطابق کرتے ہیں کہ یہی طریقہ درست ہے اور جلد منزل پہ لے جاتا ہے، قرآنی عملیات میں مزاج کی قید کیوں نہیں ہوتی؟ اور مختلف طریقوں سے مزاج اخذ کرنے سے مزاج  مختلف کیوں آتا ہے ؟ لیکن سب سے اہم سوال یہ ہے کہ یہ عناصر ہیں کیا؟
آگ   پانی    مٹی     ہوا
کی اس تقسیم نے ہمزاد کے شائقین کو برسوں مشقت میں ڈالا اور حاصل بھی کچھ نا ہوا۔
حکماء کے مطابق کائنات انہی چار عناصر سے بنی ہے۔ انسان بھی انہی کی قید میں ہے۔
اللہ نے انسان کو مٹی سے بنایا مگر وہ بےجان ہی رہا۔ جب اللہ نے اس میں اپنی طرف سے روح پھوںکی تو زندہ انسان بن گیا۔ اسی طرح اللہ نے جنات کو آگ سے پیدا فرمایا۔ روح کے بارے مجھ سے بہت سے سوال کیے گئے اور میں انتظار کرتا رہا کہ کبھی کوئی صاحبِ علم آکے وہ سوال اٹھائے جو لفظ روح کے شایانِ شان ہو۔ کوئی آکر پوچھے کہ روح کو کس چیز سے پیدا کیا؟مگر بے سود۔ اگر کسی ایک طالبِ علم کے ذہن میں بھی یہ سوال اٹھتا کہ اگر ہر شئے انہی چار عناصر سے بنی ہے تو روح بھی لازمی طور پہ ان میں سے کسی ایک عنصر سے بنی ہونی چاہیےتو وہ یہ راز جان لیتا کہ ہمزاد ان فرضی اور من گھڑت  چار اقسام کا نہیں ہوتا جو عاملوں نے آتشی ہمزاد، آبی ہمزاد، بادی ہمزاد اور خاکی ہمزاد کہہ کے بنائی ہوئی ہیں۔ حسبِ وعدہ وہ تفصیل حاضرِ خدمت ہے جس کی طرف اشارہ ان الفاظ میں کیا تھا جو تصویری خاکہ میں ظاہر ہیں۔ میں نے جو چار اقسام ہمزاد  لکھی تھیں، یہ  وہ تھیں جو لوگ چاہتے تھے کہ ان کو بتائی جایئں کیوںکہ  لوگ ابجد، ہوز، ،حطی کے اسرار جاننا  چاہ رہے تھے۔ تو جواب بھی عام  انسان  یعنی  مبتدی  کی  عقل اور سوجھ بوجھ کے مطابق دیا گیا اور صفت کا استخراج بھی وہی بتایا گیا جسے وہ سمجھ سکیں یعنی وہی چار اقسامِ ہمزاد 

حقائق اب پیشِ خدمت ہیں

                                                   VISIT



 واضح ہو کہ روح کس چیز سے بنی کوئی نہیں جانتا۔ آگ، پانی، مٹی اور ہوا کی 
طرح یہ بھی بنیادی عنصر ہے۔ اور ان پاںچ عناصر کوالنجمة الخماسية  کہا جاتا ہے۔ عام لوگوں کو صرف عناصرِ اربعہ کی تقسیم تک محدود رکھا گیا اور النجمة الخماسية کو پردہ راز میں رکھا گیا۔ روایت ہےکہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی پہ پانچ کونوں والی النجمة الخماسية  کندہ تھِی۔ ہمزاد جس کا ماخذ روح ہے اس النجمة الخماسية  کا پانچواں عنصر ہے۔ جو صاحبِ عقل ہوگا خود سمجھ جائے گا ۔


                                Fake Types Of Hamzad


The Students of spirituality who want to capture hamzad find it compulsory to derivate their particular element, because they think hamzad is of four types belonging to these four elements,
Fire    Water    Air     Soul.
And they think they should call a particular type of Hamzad belonging to their own element.
But, 
why it is not necessary to calculate element in Quranic ritual?
Why different methods tell us different element? so which one is correct?
And most important one;
What are these elements?
Division of these four elements betrayed students of spirituality and in spite of doing a lot of hard work they get failed.
According to philosophers of spirituality the universe is made up of four fundamental elements, i.e. water, soul, air and fire. A human being is also bound to these four elements. As we know, Allah made Adam (P.B.U.H) from clay and then make him alive by blowing soul into him. Similarly God created djinn from fire. People asked many questions about soul from me but no one asked the question which was liable to glorify the word "soul". I waited a lot in search of some one to come and ask, how the soul was created? soul is created from which of these elements? Of course if any person struck this question he must understand the facts that soul is not created from these elements. Soul is not created from above mentioned elements at all, instead it is one else fundamental element. No one can tell from which thing it is created (Already explained that only Allah knows the facts of soul, He created it by His Will). These five elements are known pentagram (Five cornered Star). Hamzad which is a spirit or soul is not of so called four types i.e; water, air, fire or soul, instead it is is a soul which is a separate element. It is stated that; the ring of Prophet Solomon had encrypted pentagram.

UMMAR

Author & Editor

Astrologer, Spiritualist.