Tuesday, December 20, 2011

TASKHEER E HAMZAD BATNI تسخیر ہمزاد باطنی

سب سے زیادہ قارئین نے باطنی ہمزاد پہ لکھنے کو کہا ، اس ضمن میں صرف تین عمل پیش کئے جائیں گے، تینو ں ہی 100 فیصد مستند ہیں

اس عمل کے کرنے کے متعدد طریقے موجود ہیں جو میرے نزدیک مستند  ہیں وہ پیش کرتا ہوں۔

پہلا طریقہ:

بعد از  نماز  عشاء پس پشت چراغ جلا کے سائے پر نظر جماکر 3125 مرتبہ اپنا نام پڑھا جائے، نام کے پیچھے کلمہ یا لگایا جائے جیسا کہ اگر کسی کا نام سلیم ہے تو وہ "یا سلیم" پڑھےگا، چالیس دن تک لگاتار یہ عمل کرتے رہیں ۔ اکتالیسواں دن عمل کا آخری یوم ہوگا۔اکتالیسویں رات  جو چیز بھی سامنےنظر آئے یا کچھ بھی نظر نہ آئے آپ نے بلند آواز سے بولنا ہے کہ تم سامنے نہیں آتے تمہاری مرضی  مگر ہر وقت میرے ساتھ رہو یا میں جو بھی کہوں اسے پورا کرو۔ مگر یہاں ایک بات یاد رکھیں کہ اس عمل میں یہ بھی ممکن ہے کہ ہمزاد خود سامنے آجائے، اگر ھمزاد خود سامنے آجائے تو آپ شرائط طے کر لیں۔مگر تعداد اور مدت دونوں پوری ہونا لازم ہیں۔ہ۔ اگر ہمزاد سامنے نہیں آتا تو باطنی تسخیر ہو جائے گی ۔ اکتالیس دن جو بھی تماشا ہو سب سے پوشیدہ رکھا جائے ۔ ایک بار پھر یاد دہانی کرادوں کہ اگر  دوران عمل کسی بھی دن آپ کو ہمزاد نظر آئے تو سمجھ لیں  کہ یہ عمل آپ کو ظاہری تسخیر تک لے جا رہا  ہے پھر بس یہ پختہ یقین کر کہ عمل کرتے جائیں کہ یہ ضرور کلام کرے گا۔

دوسرا طریقہ:

نماز عشاء کے بعد تنہا  کمرہ میں چراغ جلا کر پس پشت رکھیں اور اپنے سایہ کی گردن پہ نظر جماکر اپنے نام کے پیچھے کلمہ یا لگا کر اپنے نام کے اعداد کے مطابق ورد کریں۔ یاد رہے کہ نام کے اعداد ابجد قمری سے نکالنے ہیں۔ لیکن اس عمل کے پورہ ہونے میں چھ ماہ تک لگ سکتے ہیں۔  لیکن اس عمل میں ہمزاد ظاہری طور پر مسخر ہوتا ہے۔جس دن بھی ہمزاد کلام کرے وہ عمل کا آخری دن تصور ہوگا چاہے پہلے دن ہی کیوں نہ کلام کر لے بس آپ نے تعداد پوری کر کے ہی شرائط طے کرنا ہیں۔

ہدایات:

یہ ہدایات اوپر درج دونو ں طریقوں پہ لاگو ہو ں گی.

کھانے پینے میں کسی قسم کا پرہیز نہیں ہوگا جو مرضی کھائیں، صرف بدبو دار یا منشی  اشیا کا  پرہیز ہوگا۔

جتنے روز بھی عمل جاری رہے گا عامل جو بھی کھائے گا اس کا کچھ حصہ یہ سوچ کر زمین پر گرا دینا ہے کہ یہ ہمزاد کا حصہ ہے۔ اگر  عامل تنہا موجود ہو تو پھر زبانی بھی بول دیا جائے کہ اے ہمزاد یہ تمہارا حصہ ہے تم کھا لو  اور میرے پاس آجاو۔

اسے کھانے کی ہر چیز میں سے حصہ دینا پڑے گا، پانی کا ایک گھونٹ بھی پینے سے پہلے زمین پر ڈالنا پڑے گا۔

عمل چاند کی ابتدائی تاریخوں میں شروع کیا جائے

چراغ تیل یا گھی کوئی خاص شرط نہیں  اپنی مرضی کا جو بھی لے لیں بس یہ خیال رہے کہ چراغ اور اس میں جلنے والا تیل عمل کی ابتدا سے اخیر تک ایک ہی رہے۔ یعنی اگر پہلے دن سرسوں کا تیل ڈالا ہے تو آخری دن تک سرسوں کا تیل ہی استعمال ہو گا۔

سب سے اہم بات اگر ہمزاد کو حصہ دینا بھول گئے تو عمل برباد ہو جائے گا، اسلئے  اس عمل کو صرف وہ حضرات کریں جنکی یاددشت اچھی ہو یا انھیں یقین ہو کے ان سے یہ غلطی نہیں ہو گی۔

تیسرا طریقہ:

رات کے وقت پس  پشت چراغ جلا کر روزانہ 3125 مرتبہ اپنے نام کے پچھے کلمہ "یا" لگا کے  سایہ کی گردن  پر نظر جما کر 41 یوم تک پرہیز جلالی  و جمالی سمت پڑھنا ہوگا، اس عمل میں ہمزاد کو کھانے میں حصہ دینے کی ضرورت نہیں لیکن اگر حصہ دیا جائے تو تاثیر بڑھ جائے گی۔ اکتالیس یوم میں ظاہری یا باطنی تسخیر میں سے ایک لازمی حاصل ہو جائے گی عمل چاند کی پہلی دس تاریخوں میں شروع کرنا ہو گا

UMMAR

Author & Editor

Astrologer, Spiritualist.