السلام و علیکم
احباب معززین
آپ سب لوگوں
کی محبت کا
تہہ دل سے
شکریہ ۔ عرصہ دراز
سے آپ لوگوں
سے رابطہ منقطع
رھا ۔ آپ لوگوں
کے بھرپور اصرار
پر روحانیات کی تعلیم
کا سلسلہ دوبارہ
شروع کرنے کا
سوچا کہ ھو
سکتا ھے کسی کو میرے
علم یا تجربہ
سے فایدہ ھو۔ آپ
میں سے
اکثر طالب علموں کو
بخوبی اندازہ ہے
کہ محض عملیات
کی کتب یا
بلاگ پوسٹس پڑھ
کر کوئی شخص
عملیات کے میدان
میں کبھی منزل
پر نہیں پہنچ
سکتا۔ کم از
کم میں اگر
اپنی ہی بات
کروں تو اگر
مجھے میرے مرشد
کی رہنمائی حاصل
نہ ہوتی تو
میں بھی تھک
ہار کے نوجوانی
میں ہی عملیات
کو سراب مان کر ترک
کر چکا ہوتا۔
لیکن اللہ کا
خاص کرم رہا
مجھ پر کہ
مرشد کی نگاہ
کرم سے ناکامیاں
آہستہ آہستہ کامیابیوں
میں بدلتی چلی گئیں اور
بہت کچھ سیکھا
ان سے جو
آج بھی کام
آتا ہے۔
اسلئے آپ حضرات سے گذارش ہے کہ صرف کتاب یا انٹرنیٹ سے کوئی عمل دیکھ کر اس کو مت کیجئے۔ پہلے اس عمل کی سند معلوم کیا کریں۔ اسکی ضروری شرائط اور قوائد و ضوابط جانا کریں۔
حاضرات کے عمل
سب سے مشکل
ہوتے ہیں۔ اس
میں اہم نکتہ
یہ ہوتا ہے
کہ جس مخلوق
کو آپ حاضرکرنا
چاہ رہے ہیں آپ
کو علم ہونا
چاہئے کہ اسکی فطرت
کیا ہے؟ اسکی خصلت
کیا ہے؟ اسکا
تعلق کس قبیلے
سے ہے؟ اگر
اس پر کوئی
حاکم ہے تو
وہ کون ہے؟ کیا اسکا
کوئی مذہب بھی
ہے اگر ہے تو اس کا
مذہب کیا ہے؟ کیا
اس روح کو
قسم دی جا
سکتی ہے؟ اگر
قسم دی جائے
گی تو کونسی اور
کیسے دی جائے
گی؟
اسکی مثال بہت
سادہ سی ہے۔
ایک مسلمان بھائی
دوسرے مسلمان کو
جیسے قسم دیتا
ہے کیا وہی
طریقہ وہ کسی
ملحد کیلئے استعمال
کر سکتا ہے؟
عمل کے دوران
پیش آنے والے
واقعات کو مد
نظر رکھ کر
ایک صحیح فیصلہ
لینا اس علم
کی بنیاد پر
ہوتا ہے جو
آپ کے پاس
موجود ہوتا ہے
تو اگر آپ
کا علم ناقص
ہے یا آپ کے پاس مکمل معلومات
نہیں ہیں تو
کوئی بھی غلط
فیصلہ نہ صرف
آپ کی ساری محنت پر
پانی پھیر دے
گا بلکہ آپ
خدا نخواستہ نقصان
بھی اٹھا سکتے
ہیں۔ بعض ارواح
ایسی بھی ہوتی
ہیں جو زندگی
بھر پیچھا نہیں
چھوڑتیں۔ پھر لمس
مس یا تسلط
کا عذاب زندگی
اجیرن کر دیتا
ہے۔
علم ہمزاد ایک
خزانہ ہے اور اس
کو پانا جتنا
آپ کو آسان
نظر آتا ہے
یہ اسی قدر
مشکل کام ہے۔
اسلیئے بنا کسی
عامل کی رہنمائی
کے اس کام
میں ہاتھ نہ
ڈالا جائے تو
بہتر ہے۔ بلاگ
پوسٹس پر یہ
تمام علم یکجا
کرنے کی جرات
مجھ میں ہرگز
نہیں۔ آپ میں
سے سیکڑوں حضرات
کے ای میلز
آتے ہیں سب کو
جواب دینا ایک
مشکل امر ہے
اسلئے عمومی سوالات
کے جوابات کیلئے
پوسٹس شائع کرتا
رہوں گا اور
جن حضرات کو
مرشد کی قدر
و منزلت کا
علم ہے جن کو درحقیقت علم
کی چاہ ہے انکو
ذاتی رہنمائی بھی
دیتا رہوں گا
والسلام
عمر فاروق