باطنی ہمزاد کی قوتیں
باطنی تسخیر ہمزاد کو معمولی سمجھنا محض عاقبت نا اندیشی ہے۔ باطنی ہمزاد سے بھی طرح طرح کے کام لینا ممکن ہے اور جیسے جیسے وقت گزرتا جاتا ہے ہمزاد محض دل میں پیدہ ہونے والی خواہشات کو بھی پورہ کرنا شروع کر دیتا ہے۔ نہ تو کہنے کی ضرورت ہوتی ہے نا ہی لکھ کر حکم دینے کی۔
میں نے اپنی زندگی میں ایسے کئی افراد دیکھے ہیں جن کے پاس ھمزاد باطنی طور پر مسخر تھا اور آج بھی پاکستان میں ایسے افراد موجود ہیں جو لوگوں کی حاجات باطنی ہمزاد سے کام لے کر پوری کرواتے ہیں لیکن آپ ان سے پوچھ کہ دیکھیں تو یہ عاملین کہتے ہیں کہ ہم موکلات سے کام لیتے ہیں
باطنی ہمزاد چیزیں وغیرہ نہیں لایا کرتے۔ یہ تسخیر اکثر ظاہری بھی نہیں ہوتی یعنی کہ ہمزاد نظروں کے سامنے بھی نہیں آتا بلکہ نظروں سے اوجھل رہ کر خواہشات کو پورہ کرتا رہتا ہے۔ مثال کے طور پر
عامل کاغذ پر کوئی سوال تحریر کر دیتا ہے اور اس کا جواب لکھا مل جاتا ھے۔
کسی مرض کی تشخیص نہیں ہو پا رہی خواب میں یا تحریر میں اسکا جواب دے دیتا ہے۔
اگر خِواہش کی جائے تو دو اشخاص کے درمیان محبت و الفت پیدا کر سکتا ہے
اسی طرح سے دو بندوں کے درمیان عداوت و نفرت پیدہ کر دیتا ہے
لا پتہ فرد یا افراد کا سراغ لگا دیتا ہے