Wednesday, December 21, 2011

ہمزاد کیلئے بخور یا دھونی


 ہمزاد  کیلئے  بخور   یا  دھونی

ہمزاد اور جن بھوت کے عملیات میں ہمیشہ گوگل لوبان اور ہینگ وغیرہ ہی استعما ل ہوتا ہے چاہے عمل کسی قسم کا ہی کیوں نہ ہو سوائے جفر کے عملیات کے۔ ہمزاد کے جفری عمل میں عامل کو اپنے کوکب کے مطابق بخور کا انتخاب کرنا چاہیے یعنی جس شخص کا جو ستارہ ہو وہ اسی ستارے کا بخور روشن کرے۔ بخور سلگانے سے عمل جلد کامیاب ہوتا ہے کیونکہ ارواح بخور کی خوشبو یا بدبو کو پسند کرتی ہیں۔ بخور سے حاضری جلد ہوتی ہے اور ہمزاد  و دیگر ارواح اسکو اپنا خیر مقدم سمجھتی ہیں۔جس قدر قوی بخور ھوگا عمل اتنا ہی جلد کامیاب ہوگا اور اتنی ہی جلد حاضری ہوگی۔

 اکثر عملیات صرف بخور کی کمی یا خامی سے ناکام ہوتے ہیں۔ اور پھر لوگ شکایت کرتے ہیں۔ بعض حضرات اگر بتی سلگا لیتے ہیں اور اسے ہی بخور سمجھ لیتے ہیں جبکہ در حقیقت اکثر اگر بتیوں میں اصل اجزاء کی بجائےمحض کیمیکل استعمال کیے گئے ہوتے ہیں۔ چارکول پر  صرف پرفیوم لگا ہوتا ہے۔ جب آپ اس اگر بی کو جلاتے ہیں تو وہی پرفیوم گرم ہو کر ہوا میں خوشبو بکھیر دیتا ہے  کوئی بھی اصل مرکب جل کے ہوا میں نہیں جا رہا  ہوتا۔

 یاد رکھیے بعض اروح دھونی یا بخور کے دھویں کو خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں اسلیئے نقلی کیمیکل والی اگر بتی کا استعمال بجائے فائدہ کے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ چونکہ اس بلاگ کا مقصد ہی انسانیت کی خدمت ہے اسلئے رفاہ عامہ کی غرض سے بخور بنانے کا طریقہ پیش کیا جا رہا ہے۔

طریقہ کار

جن اجزاء کا بخور بنانا ہو انکو اچھی طرح سے باریک پیس لیں۔ انا پیسیں کہ مانند غبار ہو جائے۔ اب ایک الگ برتن میں کوئلہ پیس لیں۔ کوئلہ کو بھی مانند غبار باریک کر لیں۔ اب اس کوئلہ اور بخور کے جزاء کو آپس میں مکس کر لیں۔ اب ایک الگ برتن میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس میں سفید موصلی شامل کر لیں۔ موصلی آپ کو پنسار سٹور سے با آسانی مل جائے گی۔ موصلی کو باریک کپڑے سے چھان کر پانی میں ڈالنا ہے۔ موصلی پانی میں ڈالنے کے بعد اس میں چمچ چلاتے رہیں۔ اس وقت تک چمچ چلاتے رہیں جب تک یہ گاڑھا سا قوام  یا لئی نہ بن جائے۔ اب اس لئی یا پیسٹ میں بخور کے اجزاء ڈال کر پھر چمچ چلانا شروع کر دیں۔ جب یہ مکس ہو جائے گا تو  آٹے کی شکل اختیار کر لے گا۔ مشکل مرحلہ تمام ہوا اب اس اس آٹے نما مواد کو بانس کی تیلیوں پر چڑھا کر اگر بتی کی شکل میں ڈھال لیں۔ ان بتیوں کو سایہ میں خشک کریں اور اب یہ عملیا ت میں کام آنے کیلئے تیار ہیں۔

احتیاطی تدابیر:

بخور کے  اجزاء اگر خشک ہوں مثلا لوبان وغیرہ  تب تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگر بخور کے اجزاء  تیل نما یا گیلے ہوں جیسا کہ لوبان، میعہ سائلہ، میعہ ناشفہ وغیرہ تو ساتھ لوبان یا دیگر خشک اجزاء شامل  کر لیں تاکہ بخور  صحیح سلگتا  رہے۔

 

 

 


UMMAR

Author & Editor

Astrologer, Spiritualist.