Wednesday, December 21, 2011

Hisaar for Hamzad عمل ہمزاد کے نقصانات اور حفاظتی حصار

عمل ہمزاد کے نقصانات اور حفاظتی حصار

عامل اورہمزاد کے درمیان عمل کے وقت ایک مقابلہ کی فضا ہوتی ہے، ہمزاد چاہتا ہے کہ عامل کا عمل پورا نہ ہو اور عامل کی 
کوشش ہوتی  کہ وہ  عمل کو کامیابی سے مکمل کر لے، یاد رکھیے انسان ہمزاد سے طاقتور ہوتا  ہےتبھی تو  ہمزاد عامل کے عمل کی 
قوت سے ظاہر ہونے پر مجبور ہوتا ہے اگر ہمزاد وامل سے قوی ہوتا تو کبھی سامنے نہ آتا، عامل کی قوت سے وہ مجبور ہوجاتا ہے
 غلامی پر، اسلیے جب بھی ہم زادسامنے آئے اس سے خوف نہ کھایا جائے۔ ہر شخص کا ہمزاد ایک جیسا ہوتا ہے لیکن اسکی فطرت
 عمل کے مطابق تشکیل پاتی ہے۔بعض عملیات میں ہمزادڈرا کے خوشی محسوس کرتا اور بعض عملیات میں تنگ کر کے خوشی 
محسوس کرتا ہے اور کچھ عملیات میں تکلیف دے کے یا بیمار کر کے، یاد رکھئےعمل کے دوران عامل کو ہمزاد  نقصان نہیں دے
 سکتا عمل کے وقت عامل ایک باقوت ہستی ہوتی ہے ، مگر ہم نے ہمیں وقت تک حاصل کیا۔ نہیں جاتی، اگر آپ خوف کھا کے 
عمل چھوڑ کر اٹھتے ہیں تو آپ  ایک آدمی ہو جاتے اور آپ کا عمل ختم ہو جاتا ہے، آپ حصار کریں یا نہ کریں دوران عمل ہمزاد
 آپ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا ۔ درحقیت آپ کے عمل کے پہلے دن سے آخر تک ہمزاد آپ کے عمل کے زیر اثر ہوتا ہے 
ہمزاد کو آپ کے حصار سےغرض نہیں ہوتی، حصار محض اطمنان قلب کیلئے ہوتا ہے۔، ہمزاد کے عمل میں موت بھی واقع 
ہو سکتی ہےیا عامل خوف کھا کہ پاگل بھی ہوسکتا ہے؛ یا دل کی دھڑکن رک جائے، جیسا کہ کہاوت ہے کہ انسان سانپ کے زہر
 سے نہیں اسکے خوف سے مرتا ہےویسے ہی عامل کو ہمزاد نہیں بلکہ ہمزاد کا خوف مار دیتا ہے ۔ آیات معکوسہ کے عملیات میں اگر
 آپ خوف کھاکے حصار چھوڑ دیتے ہیں تو ہمزاد آپ کے عمل کی قوت سے آزاد ہوتے ہی آپ کو نقصان دیتا ہے،کوئی بھی زہنی 
یا جسمانی نقصان ، اس قسم کے عملیات میں عمل کے اثر کی وجہ سے ہمزاد کی یہ فطرت ہو جاتی ہے تبھی اس قسم کے عملیات سے  
مسخر کیا گیا ہمزاد تباہی یا بربادی کے کام خوشی سے کرتا ہےجب تک آپ عمل میں خوف یا دھوکا کھا کے اٹھ نہ جائیں آپ کا کوئی 
کچھ نہیں بگاڑ سکتا، مگر خوف کھا کے عمل چھوڑنے کی صورت میں حصار بھی آپکو بچا نہیں سکتا۔ یہ پوسٹ لکھنے کا مقصد آپ پر واضح
 کرنا تھا کے دوران عمل حصار آپکی اتنی حفاظت نہیں کرتا جتنی کہ آپکا عمل ۔حصار تو صرف دوران عمل ہوتا ہے عمل کے بعد آپ
 کی حفاظت کون کرتا ہے؟ سارا سارا دن اور ساری ساری رات جتنے دن کا عمل ہو کیا آپ حصار میں ہوتے ہیں؟ تو یہ نکتہ سمجھئے کہ
 حصار تو محض  آپ کی تسلی کیلئے ہوتا ہے ورنا اصل تو آپ کی قوت ارادی اور عمل کی طاقت ہے جو ہمزاد کو آپ کے سامنے لے کے 
آتی ہے۔حلقہ  یعنی دائرہ  والے حصار کا محض یہ فائدہ ہے کہ جو بھی تماشا ہوتا ہے وہ حصار سے باہر ہوتا ہے۔ بدنی حصار حلقہ والے
 حصار سے اسلیے بہتر ہے کہ اگر آپ خوف کھا کے عمل چھوڑبھی دیں تو آپ حصار میں ہی ہوتے ہیں لیکن دائرہ لگا کے آپ اپنی حد 
طےکر لیتے ہیں کہ میرا حصار  یہاں تک ہے یعنی دائرہ تک  اسلئےجب  آپ  حصار سے باہرجاتے ہیں تو نقصان بھی اٹھاتے ہیں، 
دونوں کے فوائد بیان کر دیےجس صاحب کو جو اچھا لگے وہ کرلے مگر ایک بار پھر واضح کر دوں کہ دائرہ آپ کی حفاظت  نہیں کرتا
 بلکہ حصار کے کلمات کے موکلات سفلی  یا  علوی  یعنی جس قسم کا حصار بھی  آپ نے کیا ہوتا ہے اسی قسم کے موکلات آپ  کو  عمل کی
 رجعت یا نقصان سے بچاتے ہیں۔
 
 

 




UMMAR

Author & Editor

Astrologer, Spiritualist.